جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا پہنچ گئے

تازہ ترین 04th May 2023 258 مناظر

بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرينگے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت میں آج کی مصروفیات سامنے آگئیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گوا پہنچے ہیں، وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو اور روسی وزیرخارجہ کی ملاقات آج شام ساڑھے 6 بجے ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور بھارتی ہم منصب شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے عشائیے میں ملیں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ رات نوبجےدیا جائےگا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ