جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سندھ 23rd Jun 2023 355 مناظر

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی تک صوبے بھر میں تعطیلات ہوں گی۔

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز وفاق نے 28 جون کو بھی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اور اب سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی تک صوبے بھر میں تعطیلات ہوں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ