بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، 16 ہزار 700 سے زائد کیس رپورٹ

تازہ ترین 13th Apr 2025 383 مناظر
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، 16 ہزار 700 سے زائد کیس رپورٹ
کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے16ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس سامنے آئے۔محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ ملیریا کے کیس کراچی کے ضلع جنوبی سے 72 کیس رپورٹ ہوئے، ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے ملیریا کے 29 کیس سامنے آئے، ضلع کورنگی سے16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے ملیریا کے 2 جبکہ ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔اسی طرح حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 6 ہزار 596 کیس رپورٹ ہوئے، سکھر ڈویژن سے ملیریا کے ایک ہزار 549، لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 5 ہزار 136، میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے ایک ہزار 282 اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے ایک ہزار 984 کیس رپورٹ ہوئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ