جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

قائد محمد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں؛ شہباز شریف

تازہ ترین 26th Oct 2023 295 مناظر

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا ٹویٹ

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا ٹویٹ اللہ تعالیٰ کے لئے تمام تعریف ہے جو ظلم مٹاتا، سچائی کو عیاں کرتا اور مظلوموں کی دستگیری فرماتا ہے۔ العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزاؤں کے خلاف قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔ حالات و واقعات اور ناقابل تردید شواہد ثابت کر چکے ہیں کہ کیسے پاناما سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی، کے تصور پر بلیک لاء ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی۔ میں قائد محمد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں۔ ان شاءاللہ فتح انصاف کی ہوگی، ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ