جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

کرپشن کی رقم فرح گوگی تک پہنچنے کے شواہد حاصل کر لیے، اینٹی کرپشن حکام کا دعویٰ

تازہ ترین 18th Jun 2023 366 مناظر

حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کو محکمہ ایکسائز کے ای ٹی اوز کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ ایکسائز میں کرپشن کی رقم اکٹھی کرکے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) تک پہنچنے کے شواہد حاصل کر لیے۔ اینٹی کرپشن حکام کا دعویٰ ہے کہ سابق ای ٹی او مسعود بشیر اپنے نیٹ ورک میں شامل ایکسائز انسپکٹرز کے لیے رشوت کی رقم اکٹھی کرتے تھے، رشوت کوٹے سے زائد الکوحل کی فروخت پر لی جاتی تھی اور پھر یہ رقم فرحت شہزادی تک پہنچائی جاتی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کو محکمہ ایکسائز کے ای ٹی اوز کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ