ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی کا بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے تین ناموں پر غور

تازہ ترین 21st Feb 2024 299 مناظر

پیپلز پارٹی کا بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے تین ناموں پر غور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے تین ناموں پر غور کیا جن میں صادق عمرانی، ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ