جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

ہندو یاتریوں کی گاڑی مندر سے واپسی پر ٹرک سے ٹکرا گئی؛ 7 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

تازہ ترین 14th Aug 2025 364 مناظر
ہندو یاتریوں کی گاڑی مندر سے واپسی پر ٹرک سے ٹکرا گئی؛ 7 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک
بھارتی ریاست راجستھان میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ہندو یاتریوں کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو یاتریوں کی بس صبح 4 بجے تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہندو یاتریوں کی گاڑی ریاست اتر پردیش سے راجستھان پہنچی تھی اور واپسی پر حادثہ پیش آگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق یوپی سے ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یا تو گاڑی کی رفتار زیادہ تھی یا ڈرائیور کو نیند آ گئی اور ڈرائیور کی لاپروائی بھی حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ واقعے پر مقامی انتظامیہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ