جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

عالیہ نے اپنے لیے کروڑوں کا فلیٹ خرید لیا، بہن کو بھی دو گھروں کا تحفہ

شوبز 27th Apr 2023 267 مناظر

عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس ایٹرنل سن شائن نے باندرا ویسٹ پالی ہلز کے علاقے میں 37 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ خریدا ہے

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ممبئی میں کروڑوں کی جائیدادیں خرید لیں, بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس ایٹرنل سن شائن نے باندرا ویسٹ پالی ہلز کے علاقے میں 37 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ خریدا ہے, اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس فلیٹ کے علاوہ مزید2 فلیٹ بھی خریدے ہیں جنہیں انہوں نے اپنی بہن شاہین بھٹ کو تحفے میں دے دیا, بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ پراپرٹی دستاویز کے مطابق عالیہ بھٹ کا اپنے لیے خریدا گیا اپارٹمنٹ 2 ہزار497 اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر کردہ ہے جسے 10 اپریل کو 2 کروڑ 26 لاکھ کی ادائیگی کے عوض خریدا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے پرائز سرٹیفکیٹ کے ذریعے دو گھر اپنی بہن کو بھی تحفے میں دیے ہیں، ان دونوں گھروں کی ملکیت 7 کروڑ 68 لاکھ ہے جو کہ ممبئی کے اے بی نیئر جوہو روڈ پر قائم ہیں, عالیہ بھٹ کی جانب سے شاہین کو دیے گئے فلیٹ میں سے ایک، ایک ہزار 197 اور دوسرا 889 اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر ہے.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ