جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

بھارتی فلموں اور ٹی وی کی اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک

شوبز 24th May 2023 346 مناظر

فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور آرٹسٹس نے ویبھاوی کے اچانک انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

ممبئی: بھارتی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی سیریل ’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘ میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی ویبھاوی اپا دھیائے سڑک حادثے میں چل بسیں۔ ان کی موت ملک کے شمالی علاقے میں سفر کے دوران ہوئی۔ ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔ ویبھاوی اپادھیائے نے متعدد فلموں اور ڈرامہ سیریلز میں کام کیا لیکن ان کو شہرت ’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘ میں ادا کیے گئے ’ جسمین‘ کے کردار سے ملی۔انہوں نے سی آئی ڈی، عوام کی عدالت سمیت متعدد ٹی وی شوز میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ویبھاوی دپیکا پڈکون کی فلم ’ چھپاک‘ کا بھی حصہ تھیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ