ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

کراچی میں گرمی کا راج، پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا

سندھ 11th May 2023 46 مناظر

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہےگا

کراچی کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہےگا، جمعہ کو درجہ حرارت 36 سے38 اور ہفتےکو 35سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر ان دنوں موسم گرم اور خشک ہے، وسطی اوربالائی سندھ میں درجہ حرارت 44 یا اس سے زائد ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ