بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سکھر سول اسپتال میں گندگی، کینٹین پر چھاپہ: جرمانہ عائد

سندھ 21st Sep 2023 409 مناظر

غیر معیاری خوراک، ناقص صفائی اور لائسنس نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

سکھر: سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے سول اسپتال سکھر کی کینٹین پر چھاپہ مار کر غیر معیاری خوراک، ناقص صفائی اور لائسنس نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز علی محمد بالادی کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق سول اسپتال کی کینٹین میں کھانے کا معیار ٹھیک نہیں تھا۔ علی محمد بالادی کے مطابق صفائی کا ناقص انتظام تھا اور کوئی لائسنس نہیں تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ