جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

وفاقی بجٹ سے لنڈے کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا: اسپیکر بلوچستان اسمبلی

تازہ ترین 11th Jun 2023 264 مناظر

جوتے، موزے سمیت ان اشیا پر رعایت دی گئی ہے جن کا تعلق لنڈے کے کاروبار سے ہے: میر جان محمد جمالی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر دلچپسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ سے لنڈے کے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک موقع پر اسپیکر میر جان محمد جمالی نے وفاقی بجٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ سے لنڈے کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ جوتے، موزے سمیت ان اشیا پر رعایت دی گئی ہے جن کا تعلق لنڈے کے کاروبار سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب لوگوں کو لنڈے کا کاروبار کرنا چاہیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ