جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

بلوچستان کی صورتحال پر مشاورت کے لیے محمود اچکزئی اور اختر مینگل کا عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

تازہ ترین 13th Mar 2025 405 مناظر
بلوچستان کی صورتحال پر مشاورت کے لیے محمود اچکزئی اور اختر مینگل کا عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دونوں صوبوں کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ترجمان متحدہ اپوزیشن نے ملاقات کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن قیادت کا مؤقف ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل صرف سیاسی مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق، اپوزیشن قیادت نے عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی اہم معاملات پر مشاورت کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ