جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

گوادر فری زون نارتھ 30 دن میں آپریشن شروع کر دے گا

پاکستان 18th Jul 2023 273 مناظر

اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ گوادر نارتھ فری زون میں انڈسٹری قائم کرنے والا پہلا سرمایہ کار ہے

گوادر: گوادر فری زون نارتھ 30 دن میں آپریشن شروع کر دے گا۔ گوادر فری زون نارتھ، جسے فیز II بھی کہا جاتا ہے،2221 ایکڑ پر محیط ہے، اگلے 30 دنوں کے اندر اپنا پہلا باضابطہ آپریشن شروع کرے گا۔ واضع رہے کہ یہ زون 20 سال کی مدت کے لئے ہر قسم کے ٹیکسز اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوگا۔ یہ واٹرشیڈ ڈویلپمنٹ اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو ایک برآمدی کھاد کمپنی ہے، جو اگست کے دوسرے ہفتے میں اپنے پہلے پیداواری آپریشن کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ گوادر نارتھ فری زون میں انڈسٹری قائم کرنے والا پہلا سرمایہ کار ہے۔ اس نے فرٹیلائزر فیکٹری لگانے کے لئے فری زون میں 10 ایکڑ اراضی حاصل کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ