جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

کوٹ لکھپت میں پی ٹی آئی کی 10 خواتین نے بدسلوکی کی تردید کی ہے، ایس ایس پی

تازہ ترین 29th May 2023 66 مناظر

بدسلوکی تو دور کی بات ہے خواتین قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں بہت اچھا برتاؤ کیا جارہا ہے

لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشنز اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں سے ملاقاتیں کر کے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی خواتین نے کسی بھی قسم کی بدسلوکی کی تردید کی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی نہیں کی جارہی جبکہ انہیں تمام سہولیات حاصل ہیں، اگر کسی خاتون کو کوئی طبی مسئلہ ہے تو اُس کے لیے ڈاکٹر کا انتظام بھی موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو جیل کے ضابطہ اخلاق اور قوانین ہیں اُسی کے مطابق قیدیوں کو سہولیات دی جارہی ہیں، اگر کسی کے ساتھ کوئی خاص مسئلہ یا مرض ہے تو ڈاکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی وہ حل ہوسکتی ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری تمام خواتین سے اکیلے اکیلے ملاقات ہوئی ہے اور ان سے مسائل کا پوچھا ہے تمام خواتین نے تمام سہولیات فراہم کرنے کا کہا ہے۔ ایس ایس پی انوش مسعود نے کہا کہ بدسلوکی تو دور کی بات ہے خواتین قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں بہت اچھا برتاؤ کیا جارہا ہے اور انہیں میڈیکل کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔ عرض یہ کہ سب کو ایک ہی طرح کی سہولت دی جارہی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ