جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

گوگل نے پاس ورڈ کا عہد ختم کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

سائنس اور ٹیکنالوجی 04th May 2023 54 مناظر

اب گوگل کی جانب سے اس حوالے سے نمایاں پیشرفت کی گئی ہے

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے پاس ورڈ کو ختم کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اب گوگل کی جانب سے اس حوالے سے نمایاں پیشرفت کی گئی ہے اور پاس کی (passkey) ٹیکنالوجی کو گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پاس کی ٹیکنالوجی پاس ورڈ کے متبادل کے طور پر تیار کی گئی ہے جس کی مدد سے صارف کسی فون یا کمپیوٹر پر فنگر پرنٹ آئی ڈی، چہرے یا پن کوڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایپل کی جانب سے سب سے پہلے اس ٹیکنالوجی آئی او ایس 16، میک او ایس وینچرا اور آئی پیڈ او ایس 16 کا حصہ بنایا گیا تھا جبکہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسے Authenticator ایپ کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ