گرفتاریوں کا سلسلہ مذاکرات کو تباہ کر دے گا: شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا گرفتاریوں کا سلسلہ مذاکرات کو تباہ کر دے گا،
رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میری نظر میں آج مناسب پیشرفت حاصل کی ہے، ہم نے آئین کے دائرے کے اندر اپنا نکتہ نظر پیش کر دیا ہے، طے ہوا ہے کہ ہماری اگلی میٹنگ منگل کو ہو گی، میں اور علی ظفر لاہور جائیں گے اور عمران خان کو پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا گرفتاریوں کا سلسلہ مذاکرات کو تباہ کر دے گا، گرفتاریاں مذاکرات کو خراب کرنے کی بات ہے، گرفتاریوں کا معاملہ حکومت کا ہے، اگر گرفتاریاں کی جائیں گی تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ان مذاکرات کے دوران گرفتاریاں ہو رہی ہیں وہ رکنی چاہئیں، حکومتی وزیر کہتے ہیں کہ یہ گرفتاریاں وہ نہیں کر رہے، حکومتی ٹیم سے گرفتاریوں سے متعلق کہا گیا، ان کی بات چیت کو عمران خان کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا دور ہو رہا ہے جس میں ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔