ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

’کوئی تو ہے جو کھل کر بات کرتا ہے‘، اداکارہ ربیعہ کلثوم بلاول کی معترف

شوبز 09th May 2023 137 مناظر

بلاول نے پاکستان بھارت سمیت عالمی سطح پر اسلاموفوبیا پر اپنا مؤقف کھل کر پیش کیا‘۔پاکستانی اداکارہ

پاکستانی اداکارہ ربیعہ کلثوم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے دوران ان کے اسلاموفوبیا پر دوٹوک مؤقف سمیت پاکستانی کی نمائندگی کرنے پر تعریف کی ہے۔ بلاول 4 اور 5 مئی کو بھارتی شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے متعدد بھارتی اور عالمی نشریاتی اداروں کو انٹرویوز بھی دیے۔ اب ربیعہ کلثوم نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ربیعہ کلثوم نے لکھا کہ ’ میں پاکستان پیپلر پارٹی کی فین نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے، بلاول نے پاکستان بھارت سمیت عالمی سطح پر اسلاموفوبیا پر اپنا مؤقف کھل کر پیش کیا‘۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ