ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

اراکین کراچی پریس کلب کو ترجیحی بنیادوں پر انشورنس کلیم ملیں گے،ڈاکٹر خاور جمیل

سندھ 07th May 2023 69 مناظر

کراچی پریس کلب میں وفاقی انشورنس محتسب کے تحت ایک روزہ آگہی کیمپ کا انعقاد ہوا

کراچی (پ-ر) کراچی پریس کلب کے اشتراک سے انشورنس کلیمز کے حُصول میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل اور اس حوالے سے وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئےکراچی پریس کلب میں وفاقی انشورنس محتسب کے تحت ایک روزہ آگہی کیمپ کا انعقاد ہوا،کیمپ کے دوران اراکین کراچی پریس کلب اور ان کی فیملیز کے لئے ایک خصوصی میڈیا ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،یہ ڈیسک صحافیوں کو لائف اور جنرل انشورنس کلیمز کی ہُگامی بنیادوں پر ادائیگی کا ضامن ہوگا۔اس موقع پر وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل اورادارے کے ڈی جی مبشر نعیم صدیقی بھی موجود تھے، ڈاکٹر خاور جمیل نے اپنے ادارے کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد، خزانچی احتشام سعید قریشی ،ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو، کفیل الدین فیضان ،رائو افنان،نادر خان اور دیگر سینئر اراکین نے ڈاکٹر خاور جمیل اور مبشر نعیم صدیقی کو سندھی اجرک اور ٹوپی کے روایتی تحائف پیش کئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ