جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

علی ظفر نے سیاسی پارٹی کے نشان والی جیکٹ کیوں پہنی؟

شوبز 01st May 2023 277 مناظر

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سیاسی پارٹی جوائن کرنے کی تردید کردی

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر علی ظفر کی پہنی ایک جیکٹ وائرل ہو رہی تھی جس پر شیر آیا شیر آیا درج تھا، ساتھ ہی اس جیکٹ پر بلے کی تصویر نمایاں تھی. اس تصویر کو شیئر کرنے والے صارفین دعویٰ کررہے تھے کہ علی ظفر نے ن لیگ جوائن کرلی ہے، اب اس جیکٹ کو پہننے کی وجہ اور سیاسی پارٹی جوائن کرنے کے حوالے سے علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا ہے. ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ کل رات کو ٹورنٹو میں ہونے والے شو سے پہلے ساؤنڈ چیک کے لیے میں نے ایک ہوڈی پہنی تھی، اس ہوڈی کی تصویر سوشل میڈیا پر گھوم رہی ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ غالباً میں نے کوئی سیاسی پارٹی جوائن کرلی ہے. علی ظفر نے ہوڈی پر نشان دکھاتے واضح کیا کہ درحقیقت یہ ہوڈی ہے اور اس پر بلا، شیر جیسے نشانات بھی ہیں، اس ہوڈی اور اس پر موجود سیاسی نشانات کو غلط رنگ نہ دیجیے، میں ایک آرٹسٹ ہوں، جانے دیجیئے.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ