جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

آپ سب سندھی ٹوپیاں اور اجرک پہن کر پہنچیں، مریم نواز

تازہ ترین 13th Oct 2023 313 مناظر

21اکتوبر کو ہم اپنے قائد کو خوش آمدید کہیں گے؛ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر

سانگھڑ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام جان چکے ہیں کہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو ملک اور ان کا گھر بھی چلے گا۔
سانگھڑ میں ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو ہم اپنے قائد کو خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے آنے سے ترقی کا دور دوبارہ شروع ہوگا، سندھ کی حالت زار دیکھ کر دل دکھتا ہے، اچھے اسپتال، اچھی سڑکیں اور موٹروے سندھ کے عوام کا حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف کو ووٹ دیں، سندھ سے بھی ہمیں زیادہ سیٹیں ملیں گی، نواز شریف کے علاوہ سب نے مہنگائی سے نجات کے لیے نااہل ثابت کیا، اب وہ آرہے ہیں، مہنگائی سے نجات کا حل لے کر آرہے ہیں۔'
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ