غزہ (ویب ڈیسک) حماس نے اسرائیلی خاتون کو دو بچوں سمیت رہا کر دیا، مزاحمتی گروپ نے اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک خاتون اور دو بچوں کو غزہ کی پٹی کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
حماس کے القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو بدھ کی شب الجزیرہ پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دور سے شوٹ کیا گیا تھا، جس میں ایک نامعلوم خاتون اور بچے دکھائی دے رہے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ انہیں حماس کے جنگجوؤں نے سرحد پر اتارا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔
ادھر اسرائیل نے اس ویڈیو کو ’ڈرامہ‘ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
حماس نے اسرائیلی خاتون کو دو بچوں سمیت رہا کر دیا، ویڈیو جاری
اسرائیل نے اس ویڈیو کو ’ڈرامہ‘ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے