جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

اماراتی خلا باز نے خلا سے بپر جوائے کی ویڈیو شیئر کر دی

تازہ ترین 13th Jun 2023 285 مناظر

یہ طوفان ممکنہ طور 15 مئی کو پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو شیئر کر دی۔ اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ 13 جون کو سلطان النیادی نے بحیرہ عرب کے اس طوفان کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔ اماراتی خلا باز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس ایس نے انہیں متعدد قدرتی مظاہر کا منفرد نظارہ کرنے کا موقع فراہم کیا جس سے زمین پر موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین کو مدد مل سکے گی۔ آئی ایس ایس میں موجود افراد کو اکثر موسمی حالات کی ویڈیوز بنانے کا کہا جاتا ہے تاکہ ماہر موسمیات حالات کو زیادہ بہتر طریقے سے مانیٹر کر سکیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ