جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری

پاکستان 04th Sep 2023 84 مناظر

کوئٹہ میں گزشتہ روز چینی کی قیمت میں پندرہ روپے اضافہ کیا گیا تھا، اور آج پهر پندرہ روپے کا اضافہ کیا گیا

ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری، مزید مہنگی کوئٹہ میں گزشتہ روز چینی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا، آج پندرہ روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت دو سو بیس روپے ہوگئی ہے۔ چار روز کے دوران چینی کی قیمت میں چالیس روپے کا اضافہ ہوا ہے، چمن میں چینی دو سو تیس روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے ہے جب کہ لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی 176 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے تاہم چھوٹی دکانوں اور بازاروں میں چینی غائب ہوگئی ہے۔ سرگودھا میں تین روز میں چینی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک کلو چینی 185 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ