ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 6 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین 04th May 2023 289 مناظر

دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ