کراچی میں وائٹ کرولا گینگ کے پانچ کارندے ہلاک، دو فرار
مارے جانے والے تین ملزمان کی شناخت عمران، عبداللہ اور پائندہ خان کے نام سے ہوئی
کراچی میں وائٹ کرولا گینگ کے پانچ کارندے ہلاک دو فرار
نارتھ کراچی سیکڑ 11 بی میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے تین ملزمان کی شناخت عمران، عبداللہ اور پائندہ خان کے نام سے ہوئی. پولیس حکام
ملزمان کے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئے ہلاک ملزمان کا چھٹا ساتھی وائٹ کرولا لیکر فرار ہوا. پوليس کا کھنا تھا کھ وائٹ کرولا گینگ کا ساتواں ساتھی گھر میں 5 گھنٹے سے زائد وقت تک چھپا رہا. ساتویں ملزم کے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی جس مين فرار ملزم کو گلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے پوليس کا کھنا تھا کھ سرسید تھانے کی پولیس نے فوٹیج سامنے ٓآتے ہی ملزمان کی تلاش شروع کردی. ڈی آئی جی ویسٹ فدا حسین مستوئی کا کھنا تھا کھ ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری. وائٹ کرولا گینگ گھروں میں لوٹ مار کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا کرتے تھے. ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد کر لیے. کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے. کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سرسید تھانے کی پولیس کو تعریفی اور نقدی انعام کا اعلان کر دیا کراچی پولیس چیف نے سرسید تھانہ پولیس پارٹی کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی کراچی پولیس چیف نے تعریفی اسناد اور 5 لاکھ کیش انعام کا اعلان کر دیا کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کھنا تھا کھ جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔