بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں؛ مفتی منیب الرحمان

پاکستان 03rd May 2023 205 مناظر

انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے

ممتاز عالم دین اور تنطیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کی ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں، دور اندیشی کاثبوت دیجئے۔ ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس، سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینیئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنیوالوں پر بھی لاگو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ