بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

میں اگردوبارہ گرفتار ہوگیا تو عوام کو کنٹرول کون کرے گا، عمران خان

تازہ ترین 12th May 2023 275 مناظر

عدالت کی اجازت سے نیب کی آفیشل لائن سے بشری بی بی کو فون کیا تھا

اسلام آباد: عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں پھر سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، میں اگر گرفتار ہوگیا تو عوام کو کنٹرول کون کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں باہر ہوں تو کنٹرول کرلوں گا، عوام اور فوج کا آمنا سامنا کرایا جا رہا ہے۔ صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ ڈیل کے سوال پر عمران خان مسکرا دیے کہا خدشہ ہے کہ ہائیکورٹ سے نکلتے ہی مجھے دوبارہ گرفتار کر لیں گے، مجھے ڈر ہے رانا ثناء اللہ کے بیان سے لگتا ہے مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔ عمران خان نے بتایا کہ مجھے بشریٰ بی بی سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی، عدالت کی اجازت سے نیب کی آفیشل لائن سے بشری بی بی کو فون کیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ