جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

آئی ایم ایف ریلیف لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، دعا ہے آخری ڈیل ہو: وزیراعظم

تازہ ترین 03rd Jul 2023 256 مناظر

وزیراعظم نے کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ چین کی طرف سے 5 ارب ڈالر کا قرض اور رول اوور دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ چین کی طرف سے 5 ارب ڈالر کا قرض اور رول اوور دیا گیا، چین نے جو مدد کی اسے بھلایا نہیں جاسکتا، اگر چین مدد نہ کرتا تو آج معاملہ کچھ اور ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مدد میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ