جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 26 افراد ہلاک

دنیا 14th Aug 2025 411 مناظر
تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 26 افراد ہلاک
اٹلی: اٹلی کے جزیرے لاپیڈوسا کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 26 تارکین وطن ہلاک اور 60 کو بچالیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 100 افراد سوار تھے۔ جبکہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق تارکین وطن لیبیا سے یورپ جا رہے تھے کہ کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان فلیپو اونگارو نے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کشتی الٹنے کی وجہ سے چند تارکینِ وطن سمندر میں لاپتا ہو سکتے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے افراد کو لامپیدوسا کے ایک مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ