بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

اسرائیل کی لبنان پر بمباری، شہداء کی تعداد 558 تک پہنچ گئی

تازہ ترین 24th Sep 2024 322 مناظر
اسرائیل کی لبنان پر بمباری، شہداء کی تعداد 558 تک پہنچ گئی

لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 1600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں

بیروت (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 558 ہو گئی۔ لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 1600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، بمباری سے کئی گھر بھی تباہ ہو گئے۔ واقعات کے بعد ہزاروں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں جب کہ شہدا کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ