جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

جج کی بيوی نے ملازمہ کو تشدد کر کے زخمی کر دیا

تازہ ترین 25th Jul 2023 384 مناظر

سول جج عاصم حفیظ کی ملازمه 14 سالہ ملازمہ رضوانہ کو تشویشناک حالت میں سرگودھا کے اسپتال میں چھوڑ دیا گیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد میں جج کے گھر میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے پراسرار طور پر زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سول جج عاصم حفیظ کی ملازمه 14 سالہ ملازمہ رضوانہ کو تشویشناک حالت میں سرگودھا کے اسپتال میں چھوڑ دیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر 15 چوٹ کے نشان ہیں۔ لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ جج عاصم کے اہل خانہ نے ہماری بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سول جج عاصم حفیظ نے کہا کہ لڑکی نے اسکارف پہن رکھا تھا، اس لیے سر پر زخموں کا علم نہیں۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بروقت علاج نہ ہونے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لڑکی کے جسم پر 15 زخموں کے نشان ہیں، جس میں تشدد سے لڑکی کے دونوں بازو جھلس گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ