جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

خواتین کے ساتھ ہراسانی واقعات کی روک تھام کیلئے پَینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین 01st Sep 2025 317 مناظر
خواتین کے ساتھ ہراسانی واقعات کی روک تھام کیلئے پَینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا میں خواتین سے ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پَینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس نے خواتین سے ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئےصوبے بھرمیں پَینک بٹن نصب کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 68 پَینک بٹن پشاور میں نصب کیےجائیں گے جہاں خواتین کی نقل وحرکت زیادہ ہوگی وہاں پَینک بٹن لگائےجائیں گے۔ سی پی او کا بتانا ہے کہ پَینک بٹن کے ذریعےخواتین اپنی شکایت سے پولیس کو بروقت آگاہ کرسکیں گی، پَینک بٹن پولیس کنٹرول روم سے منسلک رہیں گے، اس بٹن کو دبانے سے شکایت کنندہ کی ویڈیو اور آواز کنٹرول روم کو موصول ہوگی۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خواتین کے علاوہ دیگر شہری بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے جب کہ پَینک بٹن اسٹریٹ کرائم کے واقعات پربروقت رسپانس میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ