جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

جناح ہاؤس حملہ: شر پسندوں نے قائد اعظم کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل اور تلوار بھی جلا ڈالی

پاکستان 11th May 2023 402 مناظر

یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 1280 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پُر تشدد مظاہروں میں 145 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں نے منگل کو جناح ہاؤس لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی۔ یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔ تاہم لاہور میں 63، راولپنڈی 28 ، فیصل آباد 21 ، اٹک 10 ،گوجرانوالا 13، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 60 گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا جن میں سے لاہور میں 17، گوجرانولہ 3 ،فیصل آباد 13، سیالکوٹ 5، راولپنڈی 18 ،بھکر 2 اور اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔
شیئر کریں:

2 تبصرے

Malik
Malik 3 years ago

So dangerous

Khan Hyder
Khan Hyder 3 years ago

Oohhh

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ