جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے

تازہ ترین 01st Mar 2026 490 مناظر
اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے
تہران (ویب ڈیسک) ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت آیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر میں موجود تھے۔ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں 7 دن کی تعطیل اور 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ جلد بڑی کارروائی شروع کی جائے گی اور ایران کی تاریخ کا سب سے جارحانہ آپریشن شروع ہوگا۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ حملوں میں سپریم لیڈر کی بیٹی، نواسہ، بہو اور نواسی بھی شہید ہوگئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ