جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

کابینہ کی منظوری کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر جنگ بندی کا عمل شروع ہو جائے گا: اسرائیلی حکومت کے ترجمان

تازہ ترین 09th Oct 2025 331 مناظر
کابینہ کی منظوری کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر جنگ بندی کا عمل شروع ہو جائے گا: اسرائیلی حکومت کے ترجمان
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی حکومت کے ترجمان شوش بیڈروسیان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر جنگ بندی کا آغاز ہو جائے گا۔ بیڈروسیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسرائیل نے آج صبح مصر میں معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، معاہدے میں طے شدہ نکات کے تحت جنگ بندی کے نفاذ کے بعد 72 گھنٹوں کی مدت شروع ہو گی، جس دوران قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں موجود معروف فلسطینی سیاسی رہنما مروان برغوثی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تبادلے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج "یلو لائن" سے پیچھے ہٹ جائے گی، جبکہ غزہ پٹی کے 53 فیصد حصے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ