بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

بڑی عمر کے شخص سے شادی کے بہت فائدے ہیں: اقرا عزیز

شوبز 03rd Sep 2023 346 مناظر

اقرا عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر ان سے 11 سال بڑے ہیں

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر ان سے 11 سال بڑے ہیں اور انہوں نے بڑی عمر کے شخص سے شادی کر کے بہت کچھ کیا۔ بڑی عمر کے شخص سے شادی کرنے کے بہت سے فائدے ہیں۔ میں بچپن سے ہی ماں بننا چاہتی تھی۔ اقرا عزیز کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے 11 سال چھوٹی ہیں۔ اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ایک سال قبل دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے شادی اور ماں بننے کے علاوہ اپنے شوبز کیرئیر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مذکورہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کی خواہش رکھتے تھے اور اس طرح ان کی بھی اولاد کی خواہش تھی۔ اقرا عزیز نے کہا کہ اپنے شوہر کی عمر کی وجہ سے وہ ان سے بہت مشورے لیتی ہیں جو ان کے لیے فائدہ مند ہے اور ہر کسی کو بڑی عمر کے آدمی سے شادی کرنی چاہیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ