بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

محکمہ موسمیات کی آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

تازہ ترین 17th May 2023 324 مناظر

سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی،اس دوران آندھی اورجھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، بلوچستان ،کے پی ،گلگت بلتستان ، اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 44 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ