جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

بحیرہ عرب میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں مزید اضافےکی پیشگوئی

تازہ ترین 13th Jun 2023 345 مناظر

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ سطح سمندر کا درجہ حراست 30 سے 32 درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔

کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ کئی سالوں سے بحیرہ عرب کے طوفانوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا تھا کہ موجودہ طوفان کے دوران سطح سمندر کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے، موجودہ سمندری طوفان نے ابتدائی مرحلے میں ہی شدت پکڑلی تھی۔ جواد میمن کے مطابق 5 سے 6 سالوں سے بحیرہ عرب شدید متحرک ہوتا جا رہا ہے، اسی سال 5 ٹروپیکل سسٹم بھی بحیرہ عرب میں بنے، آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ