ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

ملک میں ایک ماہ میں ڈھائی ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر

پاکستان 19th Feb 2024 113 مناظر

ملک میں ایک ماہ میں ڈھائی ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں ایک ماہ کے دوران دو ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن کے اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 108 ہو گئی۔ ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جنوری میں 58 فیصد نئی کمپنیاں نجی کمپنیاں ہیں، جنوری میں 5 غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹر ہوئیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق جنوری میں تقریباً 99.85 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں، جنوری میں 356 آئی ٹی کمپنیاں، 319 تجارتی شعبے، 277 کمپنیاں رئیل اسٹیٹ، 14 سیاحت میں اور 116 کمپنیاں ایجوکیشن میں رجسٹر ہوئیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق جنوری میں 68 فیصد کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اطلاع ملی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ