جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلوں پر دستخط نہیں کيئے: صدر

تازہ ترین 20th Aug 2023 245 مناظر

مينے عملے سے کہا تھا کہ بل دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اللہ گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کيئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متفق نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے عملے سے کہا ہے کہ بل دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیں۔ صدر نے مزید کہا کہ میں نے عملے سے متعدد بار تصدیق کی ہے کہ بل دستخط کے بغیر واپس بھیجے گئے ہیں۔ عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو ان بلوں سے متاثر ہوں گے، میں نے ان بلوں پر دستخط نہیں کیے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ