ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

یہ فتح استنبول جیسا ہے، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: اردوان کا خطاب

دنیا 29th May 2023 380 مناظر

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن میں سے ایک میں آپ نے ترکیہ کی صدی کا انتخاب کیا، یہ وقت متحد اور اکٹھا ہونےکا ہے

ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں کامیابی کے بعد صدارتی محل سے عوام کے بڑے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے، ہم سب مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے۔ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی نہیں ہارا، آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے، یہ فتح ترکیہ کے تمام ساڑھے 8 کروڑ باشندوں کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی فتح ہے، آئندہ 5 سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر ہر ایک کا شکریہ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن میں سے ایک میں آپ نے ترکیہ کی صدی کا انتخاب کیا، یہ وقت متحد اور اکٹھا ہونےکا ہے، اب یہ کام کرنےکا وقت ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ