صادقین فاﺅنڈیشن یو ایس اے لیجینڈ صادقین کے فلسفے اور افکار کی ترجمانی کرنے والا ادارہ ہے: ترجمان
ڈاکٹر سلمان احمد کی کاوشوں کی وجہ سے آج صادقین کے فن پاروں ، رباعیات ، افکار کو قارئین کتابی شکل میں بھی اپنی ڑرف نگاہ کا مظہر بناسکتے ہیں
کراچی( پ ر ) صادقین فاﺅنڈیشن یو ایس اے ایک ایسا ادارہ ہے جو لیجینڈ صادقین کے فلسفے اور افکار کی صحیح ترجمانی کے حوالے سے معترف قرار پایا جاتا ہے ڈاکٹر سلمان احمد جو کہ اس ادارے کے بانی و منتظم ہیں ان کی عمیق کاوشوں کی وجہ سے آج صادقین کے فن پاروں ، رباعیات ، افکار کو قارئین کتابی شکل میں بھی اپنی ڑرف نگاہ کا مظہر بناسکتے ہیں جیسا کہ پاکستان میں موجود نصابی اور ادبی حوالے سے اردو اکادمی سندھ ایک ایسا ادارہ ہے جو شعوری ارتقاءسے نسبت طلبا اور اساتذہ کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھتا ہے سعد بن عزیز (سی ای او) اردو اکادمی سندھ اور عزیز خالد جن کے طفیل آج یہ ارادہ ترقی کے منازل طے کررہا ہے بہت جلد اپنی فرینچائز کے ساتھ سب کتاب دوستوں سے ملاقات کے لیے کراچی انٹرنیشنل بک فئیر میں موجود ہوں گے اس بات کا اعلان کیا جاتا ہے کہ اس بار اردو اکادمی سندھ کے کتابی اسٹال پر آپ کو صادقین فاﺅنڈیشن یو ایس اے سے شایع شدہ کتابیں آسانی کے ساتھ میسر ہوں گی صادقین فاﺅنڈیشن یو ایس اے کے بانی ڈاکٹر سلمان احمد ، اردو اکادمی سندھ کے سی ای او محترم سعد بن عزیز اور ڈپٹی سی ای او حارث بن عزیز ہمیشہ اپنی مثبت کاوشوں کے ساتھ معاشرے کی شعوری ترقی اور مشاہیر پاکستان کے مستحضرات لوگوں کے ذہن میں محفوظ کرنے میں کوشاں نظر آتے ہیں اردو اکادمی سے وابست اردو ادب کی تفصیلات و ترسیلات کے لیے حمزہ ابنِ وصی سے رابطے کو ممکن بناسکتے ہیں جو اردو اکادمی سندھ کے نمائندے اور صادقین فاﺅنڈیشن کی جانب سے لیجینڈ صادقین کی کتابوں کی تشہیر میں کوشاں ہیں۔