ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

بنک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران حلیم شیخ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی پریس کلب کا دورہ

سندھ 14th Nov 2024 385 مناظر
بنک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران حلیم شیخ  کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی پریس کلب کا دورہ

کراچی پریس کلب کے اراکین کو درپیش مسائل خصوصاً صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں بنک اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

بنک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران حلیم شیخ نے کراچی پریس کلب کی دعوت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف،سیکریٹری فنانس کمیٹی کراچی پریس کلب احتشام مفتی ، ڈپٹی سیکریٹری رضوان عامر، سینئیر کامرس رپورٹر ریاض اینڈی، حمزہ گیلانی،کفیل احمد، راشد خان اور جنید احمد بھی موجود تھے، عمران حلیم شیخ نے کراچی پریس کلب اور صحافی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے آزادی صحافت اور بحالی جمہوریت کے لئے اپنا تاریخی کردار ادا کرنے پر کراچی پریس کلب کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کراچی پریس کلب سے بطور ممبر اپنی وابستگی کو باعث فخر قرار دیا، انہوں نے اسلامک بینکنگ کے روشن مستقبل اور عالمی سطح پر اس طرز کے بینکنگ نظام کی مقبولیت پر مفصل گفتگو رکھی، کراچی پریس کلب کے اراکین کو درپیش مسائل خصوصاً صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں بنک اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ