جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

نواز شریف کا سیاسی طور پر متحرک رہنے کا فیصلہ

تازہ ترین 24th Jun 2024 143 مناظر
نواز شریف کا سیاسی طور پر متحرک رہنے کا فیصلہ

نواز شریف کا سیاسی طور پر متحرک رہنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی نظام کی مضبوطی کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ