تل ابیب (ویب ڈیسک): ایران پر حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اس حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ حملے اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اسرائیل اپنے تمام اہداف حاصل نہیں کر لیتا۔
نیتن یاہو نے وضاحت کی کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے "آپریشن رائزنگ لائن" کا آغاز کیا گیا ہے، جو اہداف کے مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔
اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ایران نے ایسے اقدامات کیے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیے گئے، خاص طور پر ایران یورینیم کو جوہری ہتھیاروں میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے وجود کو اب ایک واضح اور فوری خطرہ لاحق ہے، اور اگر ایران کو نہ روکا گیا تو وہ بہت کم وقت، شاید ایک سال یا اس سے بھی کم، یعنی صرف چند مہینوں میں جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
0 تبصرے