یاسر حسین کے مطابق نادیہ خان اب ارناب گوسوامی سے بھی آگے نکل گئی ہیں

یاسر حسین کے مطابق نادیہ خان اب ارناب گوسوامی سے بھی آگے نکل گئی ہیں

پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان نے اس وقت بھارتی نیوز اینکر ارناب گوسوامی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نادیہ خان، جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں جج کے طور پر کام کر رہی ہیں، نے حال ہی میں یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بنے ہوئے ڈرامہ سیریل پر تنقید کی ہے۔ نادیہ خان ساتھی اداکاراؤں روبینہ اشرف اور مرینہ خان کے ساتھ مختلف ڈراموں پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے یاسر حسین کے ڈرامے کو 4 میں سے 4 نمبر دیے جبکہ ہدایت کاری کو صفر نمبر دیا۔