خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بلوچستان میں دہشت گردوں نے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا، جو ایک بزدلانہ حملہ تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی منصوبہ بندی بھارت کی دہشت گرد ریاست نے کی تھی، اور بھارتی حمایت یافتہ گروہوں نے بلوچستان میں اس حملے کو انجام دیا۔ بھارت جنگی ناکامیوں کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
0 تبصرے