قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم اس بے رحمانہ اور سفاکانہ واقعے پر پاکستان کے قائدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اور معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل بیان دکھ کا باعث ہے۔ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، اور امریکہ ان تمام افراد کے ساتھ کھڑا ہے جو ملک میں تشدد کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آج خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کیا، جس میں 4 بچے، بس کا ڈرائیور اور ہیلپر شامل ہیں، 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔