جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے وابستہ سیکیورٹی اسٹڈیز کی معروف امریکی پروفیسر، کرسٹین فیئر، بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کے پروگرام کے دوران شو کو درمیان میں چھوڑ کر چلی گئیں۔
بعد ازاں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں پروفیسر فیئر نے وضاحت کی کہ وہ شو میں جاری "جنگجویانہ شور شرابے" کی وجہ سے مزید بیٹھنے سے قاصر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام میں موجود ہر شخص چیخ رہا تھا، اور اُن کے مطابق وہ اپنا وقت ایسی "بے مقصد بحث" میں ضائع کرنے کے بجائے زیادہ تعمیری اور فائدہ مند سرگرمیوں میں صرف کرنا بہتر سمجھتی ہیں۔
0 تبصرے